لارڈز کی تاریخی جیت ایدھی کے نام

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کو فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کے نام کیا ہے۔ بی بی سی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ’ ایدھی صاحب نے جو ہمارے لیے کیا ہے، کامیابی ان کے نام کرنا پاکستانی قوم کی جانب سے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہے۔‘انھوں نے کہا کہ لارڈز میں جیت بحیثیت کپتان ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ’لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں جیتنا کسی بھی کپتان کے لیے ایک سپیشل وکٹری ہوتی ہے اور میرے لیے بھی آج کا دن تاریخی ہے۔‘

بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم سیریز کے اگلے میچز میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ ہم جیت تو گئے ہیں تاہم ہمیں بیٹنگ میں ڈسیپلن کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ خصوصاً شارٹس سلیکشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔‘پاکستان میں ٹیلنٹ ہے ہی نہیں شاہد آفریدی کے اس بیان پر مصباح الحق نے کہا کہ یہ آفریدی کا ذاتی تجزیہ ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں موجود ٹیلینٹ کو ورلڈ کلاس لیول پر لانے کے لیے مزید پالش کرنے کی ضرورت ہے۔

لارڈز ٹیسٹ کے ٹرننگ پوائنٹس کونسے تھے؟

اس سوال کےجواب میں مصبالح الحق نے کہا کہ ’پہلی اننگز کی برتری اور دوسری اننگز میں اسد شفیق اور سرفراز کی پارٹنرشپ میچ کے ٹرننگ پوائنٹس تھے۔‘ فتح کے بعد پاکستانی ٹیم گراؤنڈ میں اس بار سجدوں کے بجائے ہمیں پش اپس اور سلیوٹ کرتی دکھائی دی۔ مصباح الحق نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پش اپس اور سلیوٹ ان پاکستانی فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیے گئے ’جو اپنی کم تنخواہوں پر ملک و قوم کے لیے زندگی قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے برطانیہ کے دورے سے قبل پاکستان آرمی کے زیرِاہتمام ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں قومی ٹیم کی بہت مدد کی تھی۔

عادل شاہ زیب

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s