جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کر دیا

Pakistani team batting consultant Javed شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان سرد جنگ ختم ہوگئی ، جاوید میانداد نے وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو معاف کر دیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی منسوخ کر دیا ہے ۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کوئی بھی مجھ پر ملک بیچنے کا الزام نہیں لگا سکتا۔ جاوید بھائی کو اپنا بڑا بھائی سمجھتا ہوںِ۔ جاوید بھائی نے مجھے معاف کر دیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

   Javed Bhai has pardoned me? Thanks, But has he withdrawn his allegations, what has he got to say to that? — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 11, 2016

ان کا مزید کہنا تھا کیا انہوں نے اپنے الزامات واپس لے لیے ہیںِ۔ اگر جاوید میاں داد اپنے الفاظ واپس نہیں لیں گے تو وہ خود کو کلئیر کرانے کے لیے عدالت جائیں گے۔ واضح رہے کہ جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کی جانب سے بیان بازی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی میچ فکسر ہیں اور انہوں نے کئی اہم مواقع پر میچ فکس کئے۔   اس سے قبل شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جاوید میانداد کو دولت سے پیار ہے وہ صرف پیسوں کیلئے کرکٹ کھیلتے ہیں جس کے بعد دونوں کے درمیان گرما گرم جنگ کا آغاز ہو گیا تھا ۔ بات عدالتی نوٹس اور کارروائی تک جا پہنچی تو وسیم اکرم ، توقیر ضیا اور پی سی بی کے دوسرے اہلکار میدان میں آ گئے جس کے بعد جاوید میانداد نے وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ ترک کر دیا اور انہیں معاف کر دیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s