The gauchos of Uruguay

Cowboys converge on Montevideo to show off their skills during Creole week celebrations.

 

 

 

 

 

 

 

Advertisements

Dillian Whyte reacts after he knocks out Lucas Browne

Dillian Whyte reacts after he knocks out Lucas Browne in the sixth round at London’s O2 Arena.

روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سر فہرست دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے

شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرینڈ سلیم اعزازات کے بے تاج بادشاہ اور آسٹریلیائی اوپن میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے والے سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست پہنچنے والے دنیا کے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 36 سالہ فیڈرر نے روٹرڈم اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے روبن ہاسے کو 6-4، 1-6، 1-6 سے شکست دے کر یہ کامیابی حا صل کر لی ہے۔

Memorable moments from past Super Bowls

The Super Bowl is the annual championship game of the National Football League (NFL). The game is the culmination to a regular season that begins in the late summer of the previous calendar year. Normally, Roman numerals are used to identify each game, rather than the year in which it is held. For example, Super Bowl I was played on January 15, 1967, following the 1966 regular season. The sole exception to this naming convention tradition occurred with Super Bowl 50, which was played on February 7, 2016, following the 2015 regular season, and the following year, the nomenclature returned to Roman numerals for Super Bowl LI, following the 2016 regular season. The next Super Bowl will be Super Bowl LII, scheduled for February 4, 2018, following the 2017 regular season.
The game was created as part of a merger agreement between the NFL and its then-rival league, the American Football League (AFL). It was agreed that the two leagues’ champion teams would play in the AFL–NFL World Championship Game until the merger was to officially begin in 1970. After the merger, each league was redesignated as a “conference”, and the game has since been played between the conference champions to determine the NFL’s league champion. Currently, the National Football Conference (NFC) leads the league with 26 wins to 25 wins for the American Football Conference (AFC). The Pittsburgh Steelers have the most Super Bowl championship titles, with six. The New England Patriots have the most Super Bowl appearances, with ten. Charles Haley and Tom Brady both have five Super Bowl rings, which is the record for the most rings won by a single player. The day on which the Super Bowl is played, now considered by some as an unofficial American national holiday, is called “Super Bowl Sunday”.
It is the second-largest day for U.S. food consumption, after Thanksgiving Day. In addition, the Super Bowl has frequently been the most-watched American television broadcast of the year; the seven most-watched broadcasts in U.S. television history are Super Bowls. In 2015, Super Bowl XLIX became the most-watched American television program in history with an average audience of 114.4 million viewers, the fifth time in six years the game had set a record, starting with the 2010 Super Bowl, which itself had taken over the number-one spot held for 27 years by the final episode of M*A*S*H. The Super Bowl is also among the most-watched sporting events in the world, almost all audiences being North American, and is second to soccer’s UEFA Champions League final as the most watched annual sporting event worldwide.

 

The NFL restricts the use of its “Super Bowl” trademark; it is frequently called the Big Game or other generic terms by non-sponsoring corporations. Because of the high viewership, commercial airtime during the Super Bowl broadcast is the most expensive of the year, leading to companies regularly developing their most expensive advertisements for this broadcast. As a result, watching and discussing the broadcast’s commercials has become a significant aspect of the event. In addition, popular singers and musicians including Michael Jackson, Madonna, Prince, Beyoncé, Paul McCartney, The Rolling Stones, The Who, Whitney Houston, and Lady Gaga have performed during the event’s pre-game and halftime ceremonies.

 

 

 

 

 

 

روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہو گی

روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق روس کے سفیرنے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی شہر سیالکوٹ میں بنی فٹ بالز استعمال ہوں گی۔ روسی سفیر نے فیفا 2018 ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ کھیلوں کے معیاری سامان کے حوالے سے مشہور ہے۔ پاکستان میں بنے فٹ بالز دنیا بھر میں مشہور ہیں جنہوں نے ایک عرصے تک دنیا بھرکے کھیلوں کے میدانوں میں تہلکا مچایا ہے۔

آسٹریلین اوپن : بچے کے رونے نے نڈال کو پریشان کر دیا

آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئیجب ایک ننھے بچے کے رونے کی آوازوں نے رافیل نڈال کو پریشان کر دیا۔ میچ کے دوران ننھے بچے کے رونے کی آوازوں نے ٹینس پلیئر رافیل نڈال کو اس قدر پریشان کیا کہ وہ کوشش کے باوجود کھیل پرتوجہ مرکوز رکھنے میں ناکام رہے اور اس موقع پر کھیل روکنا بھی پڑ گیا ۔ دوسری جانب نائٹ میچ کے دوران ننھے بچے کو لے کر آنے پر والدین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

Dakar Rally : Rugged racers cross desert and dune

The 2018 Dakar Rally is the 40th edition of the event and the tenth successive year that the event will be held in South America. The event will start in Lima, Peru, on January 6, then run through Argentina and Bolivia, and will finish in Córdoba, Argentina, on January 20 after 14 stages of competition.

 

 

 

 

 

 

 

 

کرکٹ : نوجوانوں کی گلی محلے کی کرکٹ اب ٹی ٹین کے نام سے بین الاقوامی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی

کرکٹ نے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے کئی مراحل طے کیے ہیں۔ دن کی کرکٹ رات میں بدلی۔ گیند اور پیرہن کے رنگ بدلے اور دریا کو کوزے میں بند کرنے کے مصداق پانچ دن کی کرکٹ ایک دن کی کرکٹ میں تبدیل ہوئی پھر 50 اوورز سے معاملہ 20 اوورز تک آ گیا۔ اور اب ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے 10 اوورز کی کرکٹ سب کے سامنے آ رہی ہے۔ 10 اوورز کی کرکٹ کو عام طور پر گلی محلے کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن اب اس گلی محلے کی کرکٹ کو کھیل کے مروجہ قواعد وضوابط کے مطابق سٹیڈیم میں لایا گیا ہے۔

10 اوورز کی اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹین لیگ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے جس میں چھ ٹیمیں پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، کیرالہ کنگز، مراٹھا عربیئنز، پختونز اور ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔ اس ٹی ٹین لیگ کے صدر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ آج کل نوجوان نسل انٹرنیٹ کی دلدادہ بن چکی ہے وہ عام طور پر فٹبال اور باسکٹ بال میں دلچسپی رکھتی ہے جن کا دورانیہ 90 منٹ ہوتا ہے۔ ’نوجوانوں کے پاس پورے دن کی کرکٹ کے لیے وقت نہیں ہے اور چونکہ یہ ٹی ٹین کرکٹ بھی ڈیڑھ گھنٹے دورانیے کی ہے لہٰذا مجھے یقین ہے کہ شائقین اسے پسند کریں گے‘۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے خیالات بھی اسی طرح کے ہیں جو اس ٹی ٹین لیگ کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کی قیادت کر رہے ہیں۔ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے کئی تجربات کیے جا چکے ہیں۔ ’یہ ٹی ٹین کرکٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ان لوگوں کے لیے بہترین تفریح ثابت ہو گی جو تین گھنٹے کے ٹی ٹوئنٹی میں بھی اب اکتاہٹ محسوس کرنے لگے ہیں۔ اس طرز کی کرکٹ کا اصل مقصد یہی ہے کہ شائقین کو بڑی تعداد میں سٹیڈیم میں لایا جائے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جو بھی تبدیلی آتی ہے وہ پہلے آزمائشی بنیادوں پر ہوتی ہے جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ لوگوں کی اس میں دلچسپی کتنی ہے اور اگر یہ تجربہ کامیاب رہا اور شائقین میں اسے پذیرائی حاصل رہی تو ایک وقت آئے گا کہ آئی سی سی بھی اسے تسلیم کرے گا۔ ٹی ٹین کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا من پسند فارمیٹ سمجھا جا رہا ہے۔ خود شاہد آفریدی اس ایونٹ کے لیے خاصے پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سوچ رہے تھے کہ مزید ایک سال تک ٹی ٹوئنٹی لیگس کھیل کر کریئر کا اختتام کر لیں گے لیکن اس ٹی ٹین کے آنے کے بعد لگ رہا ہے کہ ان کے لیے کرکٹ کو خیرباد کہنا آسان نہ ہو گا۔

شاہد آفریدی ٹی ٹین میں حصہ لینے والی ٹیم پختونز کے کپتان ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس لیگ میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان ہیں۔ سرفراز احمد بھی 10 اوورز کی اس لیگ کو شائقین کے لیے ایک بہترین تفریح سمجھتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ نوجوان کرکٹرز کو یہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی توجہ ہرگز مت ہٹائیں جو درحقیقت اصل کرکٹ ہے۔ اس ٹی ٹین لیگ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی منظوری حاصل ہے۔ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے تحت اگر کوئی ایونٹ اس کے رکن بورڈ کے تحت ہو رہا ہو اور کم ازکم دو کرکٹ بورڈز اس کی حمایت کر رہے ہوں تو وہ آئی سی سی کا منظور شدہ ایونٹ کہلاتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ کا میزبان امارات کرکٹ بورڈ ہے اور اسے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کی حمایت حاصل ہے۔ اس ٹی ٹین لیگ میں شریک سری لنکن ٹیم خود سری لنکن کرکٹ بورڈ نے منتخب کی ہے۔ اس فرنچائز لیگ کے مالکان متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی اور پاکستانی ہیں۔
اس لیگ میں پاکستان اور دیگر ممالک کے کئی اسٹار کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں جن کا انتخاب آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا ہے۔

غیر ملکی کرکٹرز میں انگلینڈ کے ون ڈے کپتان اوئن مورگن، الیکس ہیلز، بھارت کے وریندر سہواگ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، ڈوئن براوو، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، تمیم اقبال اور نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی قابل ذکر ہیں۔ سابق کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس، معین خان اور مشتاق احمد اس ایونٹ میں کوچز کے روپ میں نظر آئیں گے۔

عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
 

کرس گیل نے چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے اپنے طوفانی کھیل کی بدولت 18 چھکوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کے خلاف کرس گیل نے صرف 69 گیندوں پر 18 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے146 رنز بناتے ہوئے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کر رکھ دی، حالیہ سیزن میں یہ ان کی دوسری تھری فیگر اننگز قرار پائی جب کہ مجموعی طور پر بی پی ایل میں یہ ان کی پانچویں سنچری تھی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 20 سنچریز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے.

وہ مختصر فارمیٹ میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 146 رنز کی اننگز کے دوران 18 چھکے لگاتے ہوئے اپنے ہی قائم کردہ 17 چھکوں کے عالمی ریکارڈ کو مزید بہتر بنا لیا۔ کرس گیل کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے، میکولم 51 رنز پر ناقابل شکست رہے، ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن ڈھاکہ ڈائنا مائٹس 9 وکٹ پر 149 رنز بنا سکی، ظہور الاسلام 50 اور شکیب الحسن کی 26 رنز کی مزاحمت بھی کام نہ آئی، شاہد آفریدی 8 اور کیرن پولارڈ 5 رنز بنا سکے۔